
اسپنر ابرار احمد انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں آج اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں جہاں انہوں نے اب تک انگلینڈ کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ٹیسٹ کیپ دی۔
ابرار احمد کی گھومتی گیندوں نے انگلش ٹیم کوگھما دیا، انہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
اسپنر ابرار احمد نے ملتان میں جاری میچ میں لنچ سے پہلے انگلینڈ کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا ہے جس کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے 13 ویں بولر بن گئے ہیں۔
First morning as a Test debutant
Abrar Ahmed becomes the 13th Pakistan bowler to take a five-wicket haul on Test debut
#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/OE1qqtkPsN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2022
ڈیبیو کیپ حاصل کرنے کے بعد ابرار احمد کا کہنا تھا آج کا دن میرے لیے بہت ہی خاص دن ہے، اسی دن کے لیے میں نے محنت کی تھی، خوشی کا اظہار لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا، تمام چاہنے والوں سے درخواست ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لیے اور میرے لیے دعا کریں۔
𝐃𝐫𝐞𝐚𝐦 𝐬𝐭𝐚𝐫𝐭
#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/l9LUdcLVgZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2022
from کھیل Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XhtrJiB
via IFTTT
0 تبصرے