پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن کی ڈرافٹنگ تقریب شروع ہوگئی، ایونٹ کے لیے ٹیمیں اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا انتخاب کریں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کے لیے ہیش ٹیگ ’سوچ ہے آپ کی‘ رکھا گیا ہے کیونکہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں کہ یہ ایونٹ کتنا اچھا ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارا ایک برانڈ ہے بہت سارے غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنے نام رجسٹرڈ کروائے ہیں۔ ہماری کوشش ہے پاکستان سپر لیگ کو مزید کامیاب بنائیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل 8 میں بھی شائقین کو اپنے پسندیدہ سپر اسٹارز کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یہ ہماری جستجو ہے کوشش ہے کہ پچھلے سال کی جو ہماری پی ایس ایل تھی اس میں ریکارڈ منافع ہوا ہے، لائیو اسٹریمنگ سمیت دیگر میں بھی منافع ہوا ہے۔



from کھیل Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4ltMTiz
via IFTTT