لندن: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں ہم نے کافی اچھی کرکٹ کھیلی، حارث سہیل کی واپسی سے بیٹنگ لائن مضبوط ہوگی۔
بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ورلڈ کپ کوالیفائر میں اچھے آغاز کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں کپتانی اعزاز کی بات ہے، کپتانی کو مزید اچھا کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔
بابر اعظم نے کہا کہ جو گولز بنائے ہیں وہ حاصل کررہا ہوں، بائیو سیکیور ببل کے عادی ہوچکے ہیں لیکن یہ مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کی سپورٹ حوصلہ بڑھتا ہے اور اعتماد ملتا ہے۔
مزید پڑھیں: دورہ انگلینڈ کیلیے قومی اسکواڈ برمنگھم پہنچ گیا
واضح رہے کہ پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ یکم جولائی اور دوسرا 3تین جولائی کو کھیلا جائے گا، قومی اسکواڈ چھ جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ جولائی سے ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اکیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی جبکہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی چھبیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچیں گے۔
ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی 20کےبعد قومی ٹی 20کرکٹرز وطن لوٹیں گے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کےدورےکےبعد 25 اگست کووطن واپس آئے گا۔
دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے مختلف مواقعوں پر تین بار کرونا ٹیسٹنگ کی گئی،خوش قسمتی سے تمام کھلاڑی اور اسٹاف کی کرونا رپورٹ منفی آئی۔
The post ’’حارث سہیل کی واپسی سے بیٹنگ لائن مضبوط ہوگی‘‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3h9XODO
via IFTTT
0 تبصرے